پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان اور پناہ دینے والے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں

ایک اشتہاری ملزم اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا

پیر نومبر 17:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) کینٹ پولیس کی مریالی میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان اور پناہ دینے والے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں، ایک اشتہاری ملزم اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے مریالی میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم صفدر کو پناہ و خوراک فراہم کرنے پر اس کے سہولت کار امیر بلوچ ولد رانجھو سکنہ مریالی کو گرفتار کرکے اس سے ایک پستول30بور، ایک بندوق اور30کارتوس برآمد کرلئے۔

اسی طرح مریالی میں ہی دوسری کاروائی کے دوران مطلوب اشتہاری ملزم قیوم نواز کے گھر پر چھاپہ مار کر مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک بندوق اور 15کارتوس برآمد کرلئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments