درابن پولیس نے بلوچستان کے راستے ڈاٹسن ڈالہ کے ذریعے لاکھوں روپے کی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پیر نومبر 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان۔30نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30نومبر2020ء) :درابن پولیس نے بلوچستان کے راستے ڈاٹسن ڈالہ کے ذریعے لاکھوں روپے کی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پکڑے گئے سگریٹ کے27کارٹن ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر کی ہدایات پر درابن پولیس نے غیرقانونی اشیاءکی سمگلنگ کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے درابن چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران کامیاب کاروائی میں بلوچستان کے راستے ڈاٹسن ڈالہ کے ذریعے لاکھوں روپے کی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاٹس ڈالہ سے 27 کارٹن سگریٹ برآمد کرلئے۔

پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد پکڑا گیا سامان کٹم حکام کے حوالے کردیا۔
\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments