ڈیرہ اسماعیل خان ،مسافر کوچ ٹائر کھلنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے سے نیچے جاگری

ایک خاتون جاں بحق،10سے زائد خواتین و بچے زخمی، بدقسمت افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

منگل 12 جنوری 2021 18:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) ڈیرہ بھکر روڈ پر داجل کے قریب مسافر کوچ ٹائر کھلنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے سے نیچے جاگری، پروآ کے گائوں ببر پکہ کی رہائشی خاتون جاں بحق،10سے زائد خواتین اور بچے زخمی، بدقسمت افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ کے گائوں ببر پکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کی 15سے زائد خواتین ، بچے اور مردمسافر کوچ میں پروآ سے بھکر جارہے تھے کہ ڈیرہ بھکر روڈ پر داجل کے قریب کوچ کا ٹائر کھل جانے کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہو کر سڑک کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ10سے زائد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔ جنہیںمقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں