ڈیرہ اسماعیل خان ،معاشی حالات سے تنگ ایک شخص کی پیٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش

منگل 12 جنوری 2021 18:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) ٹانک روڈ پر دامان گھی ملز کے قریب معاشی حالات سے تنگ ایک شخص کی پیٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش، مقامی لوگوں اور ریسکیو1122ٹیم نے بروقت آگ بجھا دی، ریسکیو1122میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ پر دامان گھی ملز کے قریب 27سالہ ظاہر اللہ سکنہ عارف آباد نامی شخص نے معاشی مسائل اور گھریلو حالات سے تنگ آکراپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر مقامی لوگوں اور ریسکیو1122ٹیم نے بروقت امدادی کاروائی کرکے آگ بجھا کرشدیدزخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں