ڈیرہ اسماعیل خانپولیس نے کوئلے کی آڑ میں ایرانی پیٹرول سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

تین کنٹینرز کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا3ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 جنوری 2021 22:52

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) آر پی او ڈیرہ کی ایرانی پیٹرول وڈیزل سمگلنگ کیخلاف کاروائیوں کی خصوصی ہدایات پرپروآ پولیس نے کوئلے کی آڑ میں ایرانی پیٹرول سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، تین کنٹینرز کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا3ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے تین افراد کو گرفتارکرکے تینوں کنٹینرزکو قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یاسین فاروق کی جانب سے ایرانی پیٹرول وڈیزل سمگلنگ کیخلاف کاروائیوں کی خصوصی ہدایات پرپروآ پولیس نے رمک چیک پوسٹ پرکاروائی کے دوران کوئلے سے لدے تین کنٹینرز کو تلاشی کی غرض سے روکا جن کے خفیہ خانوں میں1000/1000 ایرانی ڈیزل کوئلے کی بوریوں کی آڑ میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس نے ایرانی ڈیزل قبضہ میں لیکر تین ڈرائیوروں ذبیحہ اللہ، خان عالم سکنائے پشین کوئٹہ اور سید رسول سکنہ قلعہ عبداللہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں