ڈیر ہ اسماعیل خان، جعلی صحافی سرکاری ملازم نصرت عباس سے محکمہ اینٹی کرپشن نے لاکھوں روپے کی ریکوری کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرادی

منگل 15 جون 2021 18:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) جعلی صحافی سرکاری ملازم نصرت عباس سے محکمہ اینٹی کرپشن نے لاکھوں روپے کی ریکوری کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرادی۔ شہریوں و صحافی برادری کا خیرمقدم _مزکورہ صحافی کوریج کے شوقین سابقہ ڈپٹی کمشنر میاں محمد عمیر کے بھی چہیتے رہ چکے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان۔۔محکمہ انٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان حکومت کے وژن کے عین مطابق کرپشن فری پاکستان کیلئے سرگرم عمل۔

مختلف محکموں میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر پونے چھ لاکھ روپے نقد قومی خزانے میں جمع کرادیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عثمان زمان کی واضح ہدایات اور حکومت کی کرپشن فری پاکستان پالیسی کے تناظر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان عبدالحئی خان بابڑ اور سرکل آفیسر منہاج سکندر بلوچ کی قیادت میںانکی ٹیم کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

آمدہ معلومات کے مطابق اوپن انکوائری نمبر39/2020محکمہ تعلیم میں ڈبل جاب صحافت اور ملازمت کے الزام میں گورنمنٹ مڈل سکول کے ٹیچر نصرت عباس سے آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں 3,43,389/-روپے جبکہ اوپن انکوائری نمبر87/2020محکمہ تعلیم میں پی ٹی سی فنڈز میں خوردبرد کے الزامات میں ٹیکنیکل انسپکشن رپورٹ کی روشنی میں ظاہر کردہ نقصانات پر گورنمنٹ مڈل سکول وانڈہ خانانی کے متعلقہ ہیڈ ماسٹر سی80,000/-(اسی ہزارروپی) ریکوری کی گئی۔

اسی طرح محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ اسماعیل خان میں قواعد و ضوابط کیخلاف فنڈز نکالنے پر متعلقہ افسر سی1,51,300/-ایک لاکھ اکاون ہزار تین سو روپے ریکوری کی جاکر قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔ اس طرح ماہ جون کے پہلے عشرے کے دوران مجموعی طور پر پونے چھ لاکھ روپے کے لگ بھگ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ۔ واضھ رہے کہ اس سے قبل محکمہ انٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان نے آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں مفتی محمود میموریل ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ایم ایس خالدعزیز بھانڑی اوردرابن کلاں میںکروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کی غیر قانونی و بلااجازت تقسیم اور بندر بانٹ میں ملوث پٹواری اللہ نواز کیخلاف ایف آئی آر درج رجسٹر بھی کی تھی جس میں ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کراکر انٹی کرپشن حکام کے روبرو پیش ہوگئے تھے۔

ایک ملاقات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن عبدالحئی خان بابڑ اور سرکل آفیسر انٹی کرپشن منہاج سکندر بلوچ نے کہاکہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن عثمان زمان اور حکومت کی کرپشن فری پاکستان کے ضمن میں واضح ہدایات کی روشنی میں ہم سرکاری اداروں میں قانون کی حکمرانی اور شفافیت کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ہمارا مقصد سرکاری اداروں میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور سرکاری امور کی عام عوام تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانا ہے ۔ ہم سرکاری اداروں میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریںگے۔ ہمارے دروازے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں اور کوئی بھی شخص اپنے جائز سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالے جانے پر دادرسی کیلئے انٹی کرپشن دفتر رجوع کرسکتاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں