ڈیر ہ اسماعیل خان،پسند کی شادی و غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

عدالت سے پیشی سے واپس گھر جانیوالے شخص اور اسکی اہلیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیاگیا

جمعرات 17 جون 2021 21:33

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) تھانہ صدر کی حدودمیں پسند کی شادی و غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،عدالت سے پیشی سے واپس گھر جانیوالے گائوں حسام کے رہائشی جمیل اور اس کی جوانسال اہلیہ کو موٹرکار میں سوارچار مسلح ملزما ن نے ٹانک روڈ بیٹنی آبادکے قریب فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق گائوں حسام کا رہائشی 22سالہ جمیل احمدولد شاہجہان اپنی جوانسالہ اہلیہ ث بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرمقامی عدالت سے پیشی کے بعد واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود بیٹنی آباد ٹانک روڈ پرموٹر کار سوار افراد نے پہلے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری بعدازاں گاڑی میں سوار مسلح افراد اللہ نواز، شاہنواز ولد اللہ داد، اقبال ، عارف ولد الٰہی بخش سکنائے حسام نے گاڑی سے اتر کر دونوں میاں بیوی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جمیل احمد اور اس کی اہلیہ ث بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

دوہرے قتل کی واردات کی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمدعدنان خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر کرم الٰہی کی قیادت میں مقامی پولیس اور ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور دونوں مقتولین کی نعشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ پولیس نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول جمیل احمد نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور واردات اسی کا شاخسانہ بتائی جارہی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں