ضلع میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122ادارہ بنیادی کردار ادا کر رہا ہے ، اے اے سی

منگل 7 دسمبر 2021 16:02

ضلع میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122ادارہ بنیادی کردار ادا کر رہا ہے ، اے اے سی
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر صادق علی نے آگ ایمرجنسی میں تیز ریسپانس اور پیشہ ورانہ صلاحتیوں کی بنیاد پر 1122عملے کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122ادارہ بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور بہت کم وقت میں عوام کی مد د کو پہنچ کر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروفِ عمل ہوتے ہیں جو کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے وانا میں بجلی کے تاروں سے لگنے والی آگ بجانے کی اپریشن مکمل ہونے کے بعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ   کسی جانی نقصان کے بغیر آپریشن منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے اور یہ 1122کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ممکن ہو پایا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں