محکمہ بلدیات کی بہتری اور عوامی سہولیات پر مزید بہتری لانا اولین ترجیح ہوگی، فیصل امین خان

منگل 7 دسمبر 2021 16:06

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیر بلدیات فیصل امین خان کی زیر صدارت جنوبی اضلاع اور ضم شدہ اضلاع کے ٹی ایم اوز کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیاگیا ،اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان،پروآ،پہاڑپور،ٹانک،کلاچی ودرابن سمیت ضم شدہ اضلاع درازندہ جنڈولہ سمیت وانہ و لدہ کے ٹی ایم اوز نے وزیر بلدیات کو بریفنگز دی اور میڈیکل بورڈ پر ریٹائرمنٹ لینے والے اہلکاروں کے بچوں کو نئے آرڈرز دیئے گئے،اداروں کے اندرونی مسائل زیربحث رہے جس پر وزیر بلدیات نے نے کہا کہ محکمہ بلدیات کی بہتری اور عوامی سہولیات پر مزید بہتری لانا اولین ترجیح ہوگی، تمام ٹی ایم اوز کو ہدایات جاری کی کہ عوامی سہولیات میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے،نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی اس بار مزید بہتری لائی جائے،اس بار صرف صفائی نہیں بلکہ  اس کے ساتھ تمام شہری و دیہی علاقوں میں پودے اور درخت بھی لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں