ڈیرہ، ایک وفاقی وزیر ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے مخالفین کیخلاف کھلم کھلا بھڑکیں مار رہا ہے ،مو لانا لطف الرحمن

منگل 7 دسمبر 2021 20:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) جمعیت علما اسلام کے ضلعی صدر و پارلیمانی لیڈر خیبرپختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمن اور جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار برائے سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی کی موجودگی میں معروف پراپرٹی ڈیلر سہیل راجپوت نے کفیل احمد نظامی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ا س حوالے سے لیبرٹی مارکیٹ میں ایک پریس کانفرنس اور جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مولانا لطف الرحمن ، کفیل احمد نظامی،سہیل راجپوت،ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ،حاجی عبداللہ کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ ،علما کرام اور جے یو آئی کے کارکنان موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے ضلعی صدر و پارلیمانی لیڈر خیبرپختونخواہ اسمبلی مو لانا لطف الرحمن نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے مخالفین کیخلاف کھلم کھلا بھڑکیں مار رہا ہے ،یہ قوم ،الیکشن اور نتائج کیساتھ زیادتی ہے ،الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہیے،پی ڈی ایم 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی،ڈیرہ کی عوام کفیل احمد نظامی سمیت جے یو آئی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرائے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی حکومت ناجائز حکومت ہے ،ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہونے چاہیے،عوام مہنگائی کا ظلم برداشت کررہی ہے ،معیشت تباہ ہے ،سہیل راجپوت نے کہا کہ میں اور میری ٹیم ڈیرہ وال گروپ جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کفیل احمد &نظامی کو مکمل سپورٹ کرینگے اور بھاری اکثریت سے جیتائیں گے،19دسمبر کو عوام کتاب کے نشان پر مہر لگائے ،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بھڑکیں مارنا چھوڑ دے،وفاقی وزیر 72گھنٹے میں معافی مانگیں ، جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار برائے سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی نے کہا کہ مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اترے ہوئے ہیں لیکن 19دسمبر ہماری جیت کا دن ہوگا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں