گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان میں "پیغام پاکستان"کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

پیر 23 مئی 2022 23:48

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں "پیغام پاکستان"کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) زاہدخان وزیر، کرنل ناصر، یونیورسٹی آف ہری پور سے ڈاکٹر عبد المہیمن، کوہاٹ یونیورسٹی سے ڈاکٹر ذیشان، خیبر پختونخوا سنٹر آف ایکسیلنس فار CVEسے کاشف ارشاد، اسلامک ریسرچ انسٹیٹوٹ سے ڈاکٹر ارشد منیرسمیت ڈین گومل میڈیکل کالج ڈاکٹر نسیم صباء، چیئر مین بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی، بی او جی ممبرز، ہسپتال ڈائریکٹر ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرخ جمیل، ہسپتال ڈائریکٹر مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر شاہ، میڈیکل ڈائریکٹرز اور کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ فروغ امن کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی تقریب میڈیکل کالج میں منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارشد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی ہمارے لیے انتہائی فخر کا دن ہے اور پاکستان نے جو ہمت اور عزم کامظاہرہ کیا اسے دنیا بھر بالخصوص مسلم ممالک میں پذیرائی ملی مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہ جذبہ مدہم ہوا ہے جس کا جواب "پیغام پاکستان "ہے۔

پاکستان جس نظریے پر قائم ہوا وہ آج بھی قائم ہے ۔ ڈاکٹر عبد المہیمن نے کہا کہ اختلاف ہونا قدرتی عمل ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ اسکو کس طرح دیکھا جائے، اختلاف کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مٹھی بھر ہیں ایک فیصد ہوں گے مگر باقی 99فیصد نے بہتر جذبات کا مظاہرہ کرنا ہے، بردباری کو بڑھاتے ہوئے تفریق کا خاتمہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ انسان کو شکل و شباہت والدین اور خاندان سے ملتی ہے مگر سوچ ماحول سے ملتی ہے، ہم تنقیدی ذہن کے مالک بن چکے ہیں جس سے بردباری بھی متاثر ہوئی ہے، دنیا بھر میں ایک دوسرے کے مذہب، رائے اور سو چ کا احترام کیا جاتا ہے۔

ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) زاہد خان وزیر نے کہا کہ انسانوں کی محبت ہی دوسرے انسان کو اللہ تعالیٰ کی محبت تک لے جاتی ہے، ہمارے ملک میں موجود حالیہ نفرت اور تفریق کے پیچھے تیسرا ہاتھ ملوث ہے، ہم دہشتگردی اور انتہا پسندی پر یقین نہیں رکھتے چونکہ ہم مضبوط قوم ہیں اور یہ بات دشمن کی آنکھ میں کھٹکتی ہے، ہمارے ادارے مضبو ط ہیں ہماری فوج مضبوط ہے۔ ڈین گومل میڈیکل کالج ڈاکٹر نسیم صباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ انتہائی مہمان نواز، خوش اخلاق، ہمدرد اور مثبت سوچ رکھنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں