ڈیرہ اسماعیل خان، شہر اور گردونواح میں اشیائے خورونوش میں ملاوٹ عروج پر پہنچ گئی

دودھ ، دہی، گھی، چائے کی پتی، مصالحہ جات، سرخ مرچ، بیسن و دیگر چیزوں کا خالص ملنا ناممکن ہوگیا، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 24 مئی 2022 19:25

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گردونواح میں اشیائے خورونوش میں ملاوٹ عروج پر پہنچ گئی۔ دودھ ، دہی، گھی، چائے کی پتی، مصالحہ جات، سرخ مرچ، بیسن اور دیگر چیزوں کا خالص ملنا ناممکن ہوگیا، سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ، دہی، گھی، چائے کی پتی، مصالحہ جات ، سرخ مرچ، بیسن میں کی جارہی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کیمیکلز سے تیار دودھ، دہی کی فروخت بھی عروج پکڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

دودھ، دہی کے نام پر کھلے عام صارفین کو کیمیکل ملا زہر فروخت کیا جا رہا ہے۔مضر صحت اشیا خوردونوش کے استعمال سے شہریوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس، ٹی بی، گردوں ، معدہ ،جگر اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران حسب سابق روایت فرضی کارروائیاں کرتے اور فوٹو سیشن کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ دکاندار دیدہ دلیری کے ساتھ کھلے مصالحہ جات اور ملاوٹ شدہ ،دودھ ، دہی، گھی فروخت کر رہے ہیں۔شہر یوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں