ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عنایت اللہ وسیم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 27 مئی 2022 15:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عنایت اللہ وسیم کی زیر صدارت گاؤں مقیم شاہ میں ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت سرکاری محکموں کے افسران ونمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل و شکایات سنیں اور موقع پر متعلقہ محکموں کو مقررہ وقت کے اندر عوام کو درپیش مسائل و شکایا ت کے ازالے کے سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کو براہ راست سننا اور بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے انتظامیہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مزید براں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ \378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں