ڈیرہ اسماعیل خان،تیز رفتارفلائنگ کوچ کی ٹکر سے بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعہ 27 مئی 2022 20:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سی پیک روڈ گلوٹی پنیالہ کے قریب تیز رفتارفلائنگ کوچ کی ٹکر سے بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سی پیک روڈ علاقہ گلوٹی پنیالہ کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ موٹرسائیکل سے ٹکرا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار بچی اور رشتہ دار محمد شہزاد سکنہ بہادری شدید زخمی ہوگئے ،پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں