ڈیرہ اسماعیل خان، دوست کو کاروباری شراکت میں ہر ماہ بھاری منافع کالالچ دیکر لاکھوں ہڑپنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعرات 4 اگست 2022 20:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) پولیس نے دوست کو کاروباری شراکت میں ہر ماہ بھاری منافع کالالچ دیکر 33لاکھ 70 ہزار روپے ہڑپنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ حاجی مورہ کے رہائشی نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم تھے جس کی بناپر اس نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے خود کو پرپال کمپنی کا سنیئر ڈائریکٹر ظاہر کرکے مجھ سے 33لاکھ 70ہزار روپے کاروبار میں لگانے کیلئے وصول کئے اور ہرماہ بھاری منافع دینے کا وعدہ کیا۔

بعدازاں ملزم خیانت کرتے ہوئے اصل رقم اور منافع دینے سے انکاری ہوگیا ۔پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر اس کے دوست کے خلاف خیانت مجرمانہ ،دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں