ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا تحصیل پہاڑپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

جمعہ 5 اگست 2022 16:25

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصر اللہ خان کا تحصیل پہاڑپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ۔ امدادی سامان اور کاروائیوں کے حوالے سے لوگوں سے بات چیت کی اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے مالی نقصانات کا سروے کیا جائے تاکہ انکی بروقت مدد کی جاسکے اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال خان وزیر، ضلعی پولیس افسر نجم الحسنین لیاقت، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انور، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد، اسسٹنٹ کمشنر رود کوہی محمد فصیح اسحاق اور تحصیلدار پہاڑ پور ساجد سلیم ملانہ بھی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں تاکہ مزید نقصانات کا تدارک یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں