موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر سائیکل سے ٹکرا گیا ،سائیکل سوار جاں بحق ،موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

جمعہ 5 اگست 2022 16:25

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر سائیکل سے ٹکرا گیا ،سائیکل سوار جاں بحق ،موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تحصیل پروآ میں تھانہ پروا کی حدود گائوں چاندنہ اڈہ کے قریب انڈس ہائیوے روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار بے قابوہوکرسائیکل کے ساتھ جاٹکرایا جس کے نتیجے میں سائیکل پر سوار چشمہ شوگرملزرمک کاملازم حفیظ درکھان سکنہ گائوں کہیری جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل پرسوارقدیرسکنہ چاندنہ شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں