مادر ملت کا دفاع پولیس جوانوں نے ہمیشہ اپنا خون دے کر کیاہے،کمشنر ڈیرہ ڈویژن

جمعہ 5 اگست 2022 16:59

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق کا اعجاز شہید لائن پولیس ڈیرہ میں منعقدہ شہدائے پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادر ملت کا دفاع پولیس جوانوں نے ہمیشہ اپنا خون دے کر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہیداء کی قربانیوں کو ہرگز نہیں بھلایا جاسکتا۔آج جو ہم گھروں میں چین کی نیند سو رہے ہیں وہ انکی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔

شہیداء کی قربانیوں کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

ہم ان کے جذبہ ایثار کو سلام پیش کرتے ہیں ۔کمشنرڈیرہ نے کہا کہ ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہر قسم کی خدمات پیش کر تے ہیں ۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر سانحہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔قبل ازیں کمشنر ڈیرہ ،آ ر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ نے یادگار شہداء پر سلامی دی،پھول چڑھائے،اور شہداء کی درجات بلندی کیلئے دعا کی ۔کمشنر ڈیرہ عامر آفاق ، آر پی او ڈیرہ شوکت عباس کے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اعجاز شہید پولیس لائن پہنچنے پر ضلعی پولیس سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں