شہدائے ڈیرہ پولیس کی یاد میں اعجاز شہید پولیس لائنز میں پر وقار تقریب کا انعقاد

آر پی او ،کمشنر ڈیرہ ،اسٹیشن کمانڈر، ڈی پی او نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، شہداکے بلند درجات کیلئے خصوصی دعاء کی شہدائے پولیس ہمارے محکمے کا فخر ہیں ،قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، قوم ان کی مقروض ہے ،ڈی پی او کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت کا تقریب سے خطاب

جمعہ 5 اگست 2022 22:22

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ ڈیرہ میں شہدائے ڈیرہ پولیس کی یاد میں اعجاز شہید پولیس لائنز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت عباس،کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق،اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد راشد، ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت نے اعجاز شہید پولیس لائنز میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، شہداکے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس، کمشنر عامر آفاق،بریگیڈئیر محمد راشد،ڈپٹی کمشنر نصراللہ، ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈنجم الحسنین لیاقت،پولیس آفسران، شہدائے پولیس کے لواحقین، میڈیا نمائندگان سمیت سماجی،مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 4 اگست یوم شہدائے پولیس کو صوبے بھر کی طرح ضلع ڈیرہ میں بھی پورے عقیدت اور جوش وجذبے کیساتھ منانے کیلئے اعجاز شہید پولیس لائنز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں خصوصی طور پر شہدائے ڈیرہ پولیس کے لواحقین کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ میں ان تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے کل کو سنوارنے کیلئے اپنے آج کو قربان کر دیا ہے۔ ان شہدا نے ملک و قوم کی بقا کی خاطر اپنی جانیں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو بیان کرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ ہماری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں.شہدائے پولیس ہمارے محکمے کا فخر ہیں جن کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں، پوری قوم ان کی مقروض ہے ۔ شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ان کی قربانیوں کا ہر صورت لاج رکھیں گے، شہدائے پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو رہتی دنیا تک سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر افاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادر ملت کا دفاع پولیس جوانوں نے اپنا خون دے کر کیا۔شھید کو مردہ نہ کھو۔پولیس شھدا کی قربانیوں کو ھرگز نہیں بھلایا جاسکتا۔اج جو ھم گھروں میں چین کی نیند سو رھے ھیں وہ انکی قربانیوں کے مرھون منت ہے۔ آخر میں شہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے حصوصی دعائیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں