ڈیرہ اسماعیل خان ،ملزمان نے اراضی کے تنازع پرمخالفین کی چچا بھتیجے پر فائرنگ، بھتیجاقتل،چچا سمیت تین افراد بال بال بچ گئے

ہفتہ 6 اگست 2022 16:07

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) ملزمان نے اراضی کے تنازع پرمخالفین کی چچا بھتیجے پر فائرنگ، بھتیجاقتل ،چچا سمیت تین افراد بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

علاقہ چنڈہ کے رہائشی چالیس سالہ فخر الدین ولد رسم خان قوم باہو خیل مروت نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بھتیجے بیس سالہ خضر حیات ،غلام سرور ولد محمد امین اور احسان اللہ ولد نعمت اللہ اقوام مروت ساکنان چنڈہ گھر سے اپنی اراضی پر جارہے تھے کہ تھانہ یارک کی حدود وانڈہ کالی کے قریب عنایت اللہ نامی شخص کی اراضی میں پہنچے تو وہاں ملزمان تنویر شاہ عرف تنائے ولد سرور شاہ ،مقبول شاہ ،اختر شاہ نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔

ملزم اختر شاہ کی فائرنگ سے بھتیجا خضر حیات زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا جبکہ ہم دیگر تین افراد خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے ۔وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان ہوا ہے ،پولیس نے مقتول کے چچا کی رپورٹ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں