ڈیرہ پولیس کا ماہِ رمضان المبارک کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل

پیر 20 مارچ 2023 20:03

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) پولیس نے ماہِ رمضان المبارک میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔مساجد اور امام بارگاہوں پر 1200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ضلع بھر میں 880 مساجد اور 18 امام بارگاہوں پر دو سو سے زائد پولیس افسران جبکہ ایک ہزار سے زائد والنٹیئرز سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے انٹری پوائنٹس پر 10 سے زائد واک تھرو گیٹس اور 100 سے زائد میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے تلاشی لی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ماہِ رمضان المبارک میں عوام کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ جس میں وہ مکمل احساسِ تحفظ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت بجا لا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں