چہکان کے قریب حادثہ میں شیخ الحدیث مولانا محمودالحسن جاں بحق

پیر 20 مارچ 2023 20:03

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں چہکان کے قریب حادثہ میں مدرس معارف الشریعیہ شورکوٹ استاد العلماءشیخ الحدیث حضرت مولانا استاد محمودالحسن جاں بحق ہوگئے ۔ نمازجنازہ چہکان میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

مدرس معارف الشریعیہ شورکوٹ استاد العلماءشیخ الحدیث حضرت مولانا استاد محمودالحسن موٹرسائیکل پر اپنے گھر چہکان سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے کہ راستے میں ان کا حادثہ ہوگیا ۔

حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے ‘ جن کو ملتان ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ چہکان میں ادا کردی گئی ۔جس میں بڑی تعداد میں علماءکرام ، جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ، جے یو آئی کے رہنماؤں و کارکنوں کے علاوہ معززین علاقہ اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ بعد میں مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں