ماہ رمضان المبارک کے دوران سحری و افطاری کے اوقات میں پیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی،چیف ایگزیکٹیو پیسکو

منگل 21 مارچ 2023 18:24

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبرپختونخواہ سردار عارف خان سدوزئی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران سحری و افطاری کے اوقات میں پیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی، بجلی چوری کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ، پیسکو ڈیرہ سرکل کے قیام کے بعد ٹرانسفارمر مرمتی ورکشاپ سمیت دیگر ضروریات کو پورا کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیسکو ڈیرہ سرکل کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سپریٹینڈنگ انجینئر پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر نادر زمان کنڈی، ایکسین پیسکو سٹی ڈویژن حزب اللہ خان محسود ، ایکسین پیسکو رورل ڈویژن شوکت اللہ محسود ، ڈی سی ایم فہیم خان وزیر ، ایس ڈی او فضل الٰہی ، چیئرمین رورل ڈویژن نور الامین مروت ، اکرام اللہ خان اور احمد نواز ملزئی سمیت دیگر موجود تھے ۔ چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ خیبرپختونخواہ اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے گرڈ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لاجا رہاہے ،پیسکو صارفین بروقت بل ادا کریں اور کنڈا مافیا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں