ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد پسپا

منگل 21 مارچ 2023 22:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے کھتی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس پر پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہوگئے ،مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی موقع پر پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکار کی ہسپتال میں عیادت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشتگردوں نے کھتی چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کردیا ،حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد ادریس زخمی ہو گیا، کھتی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا گیا،واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا، زخمی کانسٹیبل ادریس کو فوری طور پر اسپتال شفٹ کر دیا گیا ،جہاں ڈی پی او نے زخمی اہلکار کی ہسپتال میں عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں