عمران خان نے سیاسی بحران پیدا کیا، اتحادی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ،امیرجمیت علمائے اسلام مولانا لطف الرحمن

منگل 21 مارچ 2023 19:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) سابق پارلیمانی لیڈر جے یو آئی خیبرپختونخوا اسمبلی و ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیا ہے، اتحادی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کی نومنتخب کابینہ سے حلف برادری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا لطف الرحمن نے نو منتخب صدر محمد یاسین قریشی ، جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی سمیت دیگر عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کو صدر ڈیرہ پریس کلب نے بیج لگایا ، اسی طرح مولانا لطف الرحمن نے ڈیرہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیدران کو بیج لگائے، محمد یاسین قریشی نے اپنے سپاس نامے میں کہاکہ ڈیرہ پریس کلب ہمارے صوبے کاقدیم صحافتی ادارہ ہے ، ادارے کو قائم ہوئے 53سال ہوچکے اس کا اپنا آئین ہے زرد صحافت کے خاتمے کیلئے اپنے فورم سے ہمیشہ اہم اقدامات کئے ، آئین کے مطابق ہر سال باقائدگی سے انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں