لاہور سے آمد پر مجھ پر 3 حملے کرائے گئے، علی امین گنڈاپور

جس نے بھی لندن پلان بنایا وہ ملک کا خیرخواہ نہیں ہے، سابق وزیر

منگل 21 مارچ 2023 21:05

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لاہور سے آمد پر مجھ پر 3 حملے کرائے گئے۔

(جاری ہے)

ضمانتوں کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لاہور سے آتے ہوئے مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی لندن پلان بنایا وہ ملک کا خیرخواہ نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر عمران خان کے گھر کی دیواریں توڑیں گے تو کسی کا گھر محفوظ نہیں ہوگا،اب جاتی امراء اور بلاول ہائوس بھی ٹوٹے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں