ہمارا پاکستان سے میرا پاکستان کا شعور تمام پاکستانیوں میں پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے ،پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ
اقدام سے نہ صرف پاکستان کی عزت و وقار پوری دنیا میں ہو گی بلکہ ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے کریگا ‘وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا یوم پاکستان بارے منعقدہ تقریب سے خطاب
بدھ 22 مارچ 2023 23:17
(جاری ہے)
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت دیگر سربراہان، انتظامی افسران ،اساتذہ اورطلباء نے قائداعظم کیمپس میں شجرکاری بھی کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ 23مارچ محض تاریخی دِن نہیں بلکہ وہ دِن بھی ہے جب ہمارے بزرگوں نے ایک قوم اور ایک نظریہ کے تحت تجدید عہد وفاکیا تھا جسے آگے لے کر جانا ہر پاکستانی کا فرض ہے ۔یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر رمضان المبارک کے مہینہ میں خدا نے ہمیں عطا کیا اس ملک کی قدر اور جس نظریہ کی خاطر یہ بنایا گیا تھا اسکی تکمیل کیلئے کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک اسلام دشمن قوتیں اس ملک کے وجود کے خلاف سرگرم عمل ہیں ہم نے ایک جسم کی مانند متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا آج جدید ٹیکنالوجی ‘پراپیگنڈا ،غلط اور جھوٹ پر مبنی خبروں کے ذریعے ہمیں باہم لڑانے ‘اداروں کو کمزور کرنے اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی تکنیک استعمال کی جارہی ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں قیام پاکستان والے جذبہ کی ضرورت ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامز اور بااثر تحریروں کا انتخاب مختلف ہیش ٹیگ ٹرینڈکے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار اپنی جگہ لیکن یہ سب امور اس پاک سرزمین سے وفا نبھانے کیلئے کافی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وطن ہم سے قربانی مانگتا ہے ، قربانی کیا ہے اپنی آنا ذاتی پسند نا پسند سب کچھ ایک طرف رکھ کر مادرِ وطن کی بقا کی خاطر یک زباں یک جاں ہو کر یکجہتی اور اتحاد کا عہد کرتے ہوئے ملک کو در پیش حالات سے باہر نکالنا ہے ۔ پاکستان ہم سب مسلمانوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے ِاس تحفے کی حفاظت ہم سب پر فر ض ہے ہم سب پاکستانی عہد کرلیں تو دشمن ہماری پیاری سرزمین پر حملہ تو کیا اِس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے بھی سو بار سوچے گا۔ ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ طلبہ اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کریں اساتذہ ایمانداری اور جانفشانی سے بچوں کو جدید علوم کی فراہمی کیساتھ انکی تربیت کا بھی فریضہ سر انجام دیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس ڈاکٹر اللہ نور کا کہنا تھا کہ ہم پر لازم ہے کہ آج کے دِن ہم ایک عہد کریںکہ ہم پاکستان کو ایمان، اتحاد اور تنظیم کے رہنما اصولوں کی روشنی میں چلائینگے۔ ہم پاکستان کو عملی طور پر ایک فلاحی و اسلامی ریاست بنائینگے‘ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ پاکستان، تجدید عہد ِ وفا کا دن ہے۔ یہاں ہر پاکستانی کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اِس ملک کو سنوارنے کی ذمہ داری صرف حکومت ِ وقت اور ہماری بہادر افواج ِ پاکستان کی ہی نہیں ہے۔ ڈاکٹر اللہ نور کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی مجموعی قومی ذمہ داری ہے کہ اِس ملک کی ترقی اور حفاظت کیلئے لایعنی قسم کے اختلافات بھلا کر اتحاد و یگانگت کی ایسی مثال قائم کریں کہ دشمنانِ پاکستان و اسلام ہمارے خلاف سازشوں کا سوچ بھی نہ سکیں۔تقریب میں طلباء نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ملی نغمہ، تقاریربھی کیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
گومل یونیورسٹی اورہائیرایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سےشجرکاری مہم کا افتتاح
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان کسٹم کے انسپکٹر اور کانسٹیبل سمیت3 افراد شہید جبکہ ایک زخمی
ڈیرہ اسمعٰیل خان میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید، چار زخمی
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے شجرکاری مہم اورویسٹ بن کا افتتاح کر دیا
پولنگ میٹریل تقسیم کا معائنہ،عوام کو اپنا حق رائے استعمال کرنے کیلئے پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا،ڈی ..
منشیات سمگلنگ کے دھندہ میں ملوث 02 لیڈی سملگر گرفتار 6215 گرام چرس برآمد،
ضمنی انتخابات کا سیکورٹی پلان جاری ،انتخابی حلقہ 03 زون ،04 سرکل،08 سیکٹرز اور 27 سب سیکٹرز میں تقسیم
ڈیرہ اسماعیل خان میں 44-NA پر ضمنی الیکشن کو پر امن ماحول انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل
ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارش ، کھڑی فصلوں کو نقصان پہاڑ پور میں مکان کی چھت گر گئی۔
ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 161 امتحانی مراکز میں 47800 طلباءو طالبات امتحان دیں گے، امتحانی ہالوں ..
ڈسٹرکٹ جوڈیشری ڈیرہ میں بہتری اور اصلاحات کو عمل تیزی سے جاری
ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا