ڈیرہ اسماعیل خان میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اعجاز شہید پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2023 15:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اعجاز شہید پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے،ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے پرچم کشائی کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی کی تقریب میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران نے بھرپور شرکت کی، پرچم کشائی کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی ترانے کی دھن پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرئوف بابر قیصرانی کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان اور ڈیرہ اسماعیل میں امن و سلامتی اور پولیس جوانوں کی حفاطت کے لیے دعا کی گئی۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں