سی پیک انٹرچینج یارک کراسنگ سے 20لاکھ روپے مالیت کی ایس ڈی ٹی لائن چوری ،مقدمہ درج

جمعرات 23 مارچ 2023 16:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان سی پیک انٹرچینج یارک کراسنگ سے 20لاکھ روپے مالیت کی ایس ڈی ٹی لائن چوری کرکے لے گئے ، ایکسین پیسکو بنوں نے تھانہ یارک میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو بنوں نے تھانہ یارک میں نامعلوم ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرائی ہے کہ رات کے وقت نامعلوم ملزمان سی پیک پر انٹرچینج یارک کراسنگ سے 132کے وی کی ایس ڈی ٹی لائن مالیت 20لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے، پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں