تعلیم کے فروغ میں کالج ٹیچرزکااہم کردارہے، اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے حق میں ہیں، سردار علی امین گنڈہ پور

بدھ 25 فروری 2015 17:33

ڈیرہ اسماعیل خان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ میں کالج ٹیچرزکااہم کردارہے۔کالج ٹیچرزکی اپگریڈیشن کے حق میں ہیں۔صوبائی حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے۔اساتذہ کے مسائل سے آنکھیں بندنہیں کرسکتے‘اساتذہ کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبرون میں پیکٹاکے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔اس موقع پرپیکٹاکے صوبائی صدرپروفیسرنصراللہ خان یوسفزئی‘پروفیسرعبدالرؤف‘پرو فیسرولی اللہ‘پروفیسرعابدشاہ اورپروفیسرفیض اللہ‘پروفیسرتنویربابر‘پروفیسرجاویدخان اورپروفیسرعنصرخان کے علاوہ پیکٹاکے عہدیداران وممبران بڑی تعدادمیں موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔اپگریڈیشن کے مسئلہ پرہم کالج ٹیچرزکے ساتھ ہیں۔عوام نے ہمیں تبدیلی کے نام پرووٹ دےئے۔زنگ آلودفضاء ورثہ میں ملی۔ملک کی ترقی میں تعلیم کااہم کردارہے۔آنیوالی نسلوں کی سوچ میں تبدیلی آنابہت ضروری ہے اوراس کے لئے اساتذہ اہم رول اداکرسکتے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کی حکومت تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے وژن کی عکاس ہے۔انشاء اللہ تبدیلی اورکرپشن کے خاتمے کیلئے قوم کی امیدوں پرپورااترینگے۔اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کی کوششیں کی جائینگی۔اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے وفاق میں موجوداچھے لوگوں سے بھی بات چیت کی جائیگی۔انہوں نے پیکٹاکے مطالبے پراساتذہ کے وفدکوپی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان سے ملاقات کرانے کابھی وعدہ کیا۔

صوبائی صدرپیکٹاپروفیسرنصراللہ خان یوسفزئی نے کہاکہ ملک وقوم کیلئے ہرقربانی دینگے۔2005ء سے ہماری اپگریڈیشن کااعلان ہوالیکن تاحال ہمیں ہماراحق نہیں مل سکا۔تمام محکمہ جات کی اپگریڈیشن ہوچکی ہے۔ایسی صورتحال میں کالج ٹیچرزکے ساتھ امتیازی سلوک تشویشناک ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت تعلیم دوست حکومت ہے۔ہمیں ان سے پوری امیدہے کہ ہمیں اپگریڈیشن دی جائیگی۔بعدازاں صوبائی وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے گورنمنٹ ڈگری کالج کی تاریخی عمارات کابھی دورہ کیا اوراس موقع پرمختلف ترقیاتی کاموں کے اعلانات بھی کئے۔اس موقع پروزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورکے بھائی فیصل امین گنڈہ پوربھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں