رقم کے غلط استعمال پر ایکسئن گومل زام پیر واجد علی شاہ کو معطل کردیا گیا

اتوار 1 مارچ 2015 16:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015)صوبائی حکومت کی جانب سے گومل زام سے متعلقہ رقبہ کے کاشتکاروں کی بہتری کے لیئے دی گئی رقم کے غلط استعمال پر ایکسئن گومل زام پیر واجد علی شاہ کو معطل کردیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک کی جانب سے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان کی درخواست پر گومل زام کے زیر انتظام قابل کاشت رقبہ کی بہتری اور علاقہ کی سیرابی ، اور وارہ بندی کے لیئے زمینداروں کے ساتھ تعاون کے لیئے خطیر رقم فراہم کی گئی جس کو زمینداروں کی بہبود میں استعمال کرنے کے بجائے محکمہ آبپاشی کے افسران نے لط استعمال کرنا شروع کردیا اور متعلقہ ایریا میں زمینوں کی وارہ بندیوں کے لیئے تعینات پٹواریوں کے ساتھ حفاظتی گارڈ کے طور پر32چوکیدار بھرتی کر لیئے جس پر صوبائی وزیر مال نے شدید برہمی کاا ظہار کیا اور چوکیداروں کی بھرتی کو علاقے کے عوام کے لیئے آئے فنڈز کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت ایکسئن گومل زام پیر واجد علی شاہ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا اور ناجائز بھرتیوں اور فنڈ کے غلط استعمال کی تحقیقات کے لیے کمٹی تشکیل دے دی گئی-

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں