ڈیرہ اسماعیل خان،جماعة الدعوة کے زیراہتمام حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے احتجاجی ریلی

منگل 31 مارچ 2015 17:33

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) جماعة الدعوة کے زیراہتمام حرمین شریفین کے تحفظ کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام مذہبی‘سیاسی اورتجارتی تنظیموں کی طرف سے مرکزعبداللہ بن مسعودسے چوگلہ تک ریلی کاانعقاد‘حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق جماعتہ الدعوة ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام حرمین شریفین کے تحفظ کے سلسلے میں ایک ریلی مرکزعبداللہ بن مسعودسے نکالی گئی جسکی قیادت صوبائی ترجمان جماعتہ الدعوة عتیق الرحمن چوہان ‘انجمن تاجران شرقی سرکلرروڈکے صدرچوہدری جمیل احمد‘محمدحنیف پیپاایڈووکیٹ‘اللہ ڈتہ ساجد‘قاری خلیل احمدسراج‘زاہدمحب اللہ ایڈووکیٹ‘عقیل ڈمرہ اورڈاکٹرعبداللہ ظفری سمیت دیگرنے کی۔

(جاری ہے)

ریلی ٹانک اڈہ سے ہوتی ہوئی چوگلہ پہنچ کرجلسہ میں تبدیل ہوگئی۔اس موقع پرمقررین نے کہاکہ یمن کے اندر مٹھی بھر حوثیو ں کے ایک مخصوص عقا ئد و نظر یا ت رکھنے والے فر قے نے ایک آئینی اور قا نو نی حکومت کے خلا ف ایوا ن بغاوت کی ہے ہم مقا ما ت مقدسہ کی حفاظت کیلئے اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپناتن من دھن قربان کردینگے۔ مکہ اور مدینہ پور ی دنیا کے مسلما نو ں کا محور و مر کز ہے ہم پاکستان کی حکومت اورفوج کے فیصلوں کی مکمل تائیداورحمایت کرتے ہیں۔

کسی نے بیت اللہ شریف اورروضہ رسولﷺ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتواسکی آنکھیں نکال لینگے۔حرمین شریفین اورملت اسلامیہ کیخلاف کفارکی طرف سے کی گئی سازشوں کے تدارک کیلئے حکومت پاکستان صوبائی سطح پرفوری طورپراے پی سی بلائے۔مضبوط لائحہ عمل تیارکرکے امریکہ اوراسرائیل کوپیغام دیاجائے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم آ پس کے تمام اختلا فات بھلا کرمتحد ہو جا ئے یہ مسئلہ شیعہ سنی کا نہیں ہے مگر اس کو مسئلہ بنا یا جا رہا ہے آ ج تک پاکستان میں کسی چر چ ، مندر کو نہیں گرایا ۔

ہم نے مسجدو ں کے مینار گر تے دیکھے عورتو ں کے ڈوپٹے اور برقعے گر تے دیکھے بر داشت کئے مگر مقامات مقدسہ پر حملے بر داشت نہیں کرینگے پوری دنیامیں اسلامی مقدسات کی بیحرمتی اوراسلامی ممالک میں دہشتگردی اورمسلم امہ کی آپس کی لڑائیوں میں یہودونصاریٰ کی سازشیں کارفرمارہیں۔اب وقت آچکاہے کہ اسلام اوراسکے مقدسات کے تحفظ کیلئے ہمیں اپنے نبی کریم کے اسوہ حسنہ کے مطابق کفارکوجواب دیناہوگا۔پاکستان کی تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں سے پرزوراپیل ہے کہ ہمیں اپنی مساجد‘مسلک اوراپنی سیاسی نظریات سے بالاترہوکرملت اورامت اوراسلامی مقدسات کے تحفظ کیلئے کرداراداکرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں