اُردو پوائنٹ پاکستان ڈیرہ اسماعیل خانڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں ڈیرہ ‘مضافاتی علاقوں میں موسلادھاربارش کے بعد بازار اوردیگرعلاقے ..

ڈیرہ ‘مضافاتی علاقوں میں موسلادھاربارش کے بعد بازار اوردیگرعلاقے تالاب کامنظرپیش کرنے لگے

بارشی پانی گھروں میں داخل ‘بجلی کے کئی فیڈرزٹرپ کرگئے‘عوام کو مشکلات کا سامنا

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) ڈیرہ اسماعیل خان شہر‘ڈیال روڈسمیت دیگرمضافاتی علاقوں میں موسلادھاربارش‘بازار اوردیگرعلاقے تالاب کامنظرپیش کرنے لگے‘بارشی پانی گھروں میں داخل ہوگیا‘بجلی کے کئی فیڈرزٹرپ کرگئے‘تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر‘ڈیال روڈ‘شیخ یوسف‘ گیلانی ٹاؤن‘دین پور‘توصیف آباد سمیت دیگرعلاقوں میں گزشتہ رات تیزموسلادھاربارش ہوئی۔

(خبر جاری ہے)

بارش سے بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیاجبکہ کئی علاقے تالاب کامنظرپیش کررہے تھے۔بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا۔بجلی کے کئی فیڈرزٹرپ کرگئے جس سے پوراعلاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مزید خبریں