ڈیرہ اسماعیل خان،سٹی ٹواورمریالی فیڈرزمیں اٹھارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ، کاروبارزندگی تباہ

جمعرات 9 اپریل 2015 16:38

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پیسکوواپڈا کی طرف سے سٹی ٹواورمریالی فیڈرزمیں اٹھارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی تباہ ہوگئے‘نمازیوں‘خواتین اورطلباء کومشکلات کاسامنا‘اہلیان علاقہ نے سڑکوں پرنکلنے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیسکوواپڈاکی طرف سے سٹی ٹواورمریالی فیڈرزپراٹھارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے دوسری طرف وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے پیسکوحکام کوہدایت کررکھی ہے کہ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اوردیہی علاقوں میںآ ٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لوڈشیڈنگ کے اوقات اسکے برعکس ہیں۔

ان علاقوں میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی تباہ ہوچکے ہیں۔کاروبارمتاثرہورہے ہیں۔خواتین‘نمازیوں اورطلباء کوبجلی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کاسامناہے۔اہلیان علاقہ نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پرنکلنے کااعلان کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں