وطن عزیز دہشت گر د ی کا شکار ہے ،ہمارا دشمن ہما رے ملک کو نقصا ن پہنچا نے کیلئے ہر قسم کی سا زشو ں میں مصروف ہے ، میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا

ملک کی حفاظت کر کیساتھ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خا ک میں ملا نے کیلئے ما ضی میں بھی ڈی ایس جی کے جوا نو ں نے شہا دت کا منصب قبو ل کیا ، جنرل آفیسر کمانڈنگ کا 255 ڈی ایس جی ریکروٹس کور کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

جمعہ 10 اپریل 2015 19:54

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء )جنر ل آفیسر کمانڈنگ میجر جنر ل سا حر شمشاد مر زا نے کہا ہے کہ وطن عزیز دہشت گر د ی کا شکار ہے ہمارا دشمن ہما رے ملک کو نقصا ن پہنچا نے کے لئے ہر قسم کی سا زشو ں میں مصروف ہے ان حا لا ت میں ڈیفنس سروسز گارڈ کی ذمہ دار یا ں مزید اہمیت اختیار کر گئی ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے 255 ڈی ایس جی ریکروٹس کو رکی پاسنگ آ ؤ ٹ تقر یب سے خطا ب کے دورا ن کیا اس موقع پر بر گیڈےئر زکیر احمد ستا ر ہ ایثار بھی ان کے ہمرا ہ تھے تقر یب میں گو مل یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر میجر جنر ل حامد شفیق ہلا ل امتیا ز ملٹر ی ، سٹیشن کمانڈر ، کمشنر ڈیر ہ ، ڈی آئی جی ڈیر ہ سمیت سینئر فو جی حکا م معزز ین شہر اور ان کی فیملیزبھی مو جو د تھیں میجر جنر ل سا حر شمشا د مر زا نے پاس آ ؤ ٹ ہو نے والے ریکروٹس کو مبارکبا د دیتے ہو ئے کہا کہ آ پ ابتدائی عسکر ی تر بیت کا مر حلہ مکمل کر چکے ہیں جو اللہ رب العزت کے کرم ، آپ کے اساتذہ کی محنت اوروالدین کی دعا ؤ ں کا نتیجہ ہے آ پ کے پر عزم چہر ے با اعتما د انداز سے نہ صر ف آ پ کی پیشہ ورانہ تر بیت کے اعلیٰ معیار کی عکا سی ہو تی ہے بلکہ یہ آ پکے رو شن مستقبل کی دلیل ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایس جی میں پاکستا ن کے تمام علا قو ں کی نمائندگی ہے اس کور میں شمولیت سے آ پ پر عظیم ذمہ دار یا ں عائد ہو تی ہیں اوروہ ذمہ دار ی قومی اثا ثو ں کی حفاظت ہے انہوں نے کہا کہ یہ اثاثے ملک اور قو م کی اما نت ہیں جس کی حفاظت کا مقدس فریضہ مستقبل میں آ پ نے نبھا نا ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی حفاظت کر نے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خا ک میں ملا نے کے لئے ما ضی میں بھی ڈی ایس جی کے جوا نو ں نے شہا دت کا منصب قبو ل کیا مہرا ن اےئر بیس ، پی اے ایف پشاور ، کوئٹہ اور اس طر ح متعدد مواقع پرجب دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے ملک کے اثاثوں کی جانب مذموم مقاصد کے حصول کے لیئے پیش قدمی کی تو ڈی ایس جی کے جوا نو ں نے شہا دت کا جھو مر ماتھے پر سجا یا اور پاکستا ن دشمنو ں کے عزائم خا ک میں ملا ئے انہوں نے کہا کہ حکو مت ڈی ایس جی کو جدید آ لا ت اور ہر قسم کی سہولت فراہم کر رہی ہے ، تا کہ آ پ کی پیشہ ورانہ مہا رت میں مزید نکھا ر لا یا جا ئے آ پ نے عسکر ی پیشہ ورانہ مہارت کو برو ئے کار لا تے ہو ئے ملک اور اپنی کور کا نا م روشن کر نا ہے، انہوں نے اس موقع پر پریڈ کا معائینہ کیا، پریڈ کی جانب سے مہمان خصوصی کو سلامی دی گئی، جبکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے، کورس میں ریکروٹ احسان احمد نے مجموعی بہترین کارگردگی پر کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ریکروٹ محمد بشارت نے مجموعی طور پر دوسری اور PET میڈل حاصل کیا ۔ بہترین نشانہ بازی کا میڈل ریکروٹ خلیل رحمان نے حاصل کیا ۔اورAssault Course کا میڈل ریکروٹ سرتاج علی کو ملا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں