پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،فیصل کریم خا ن کنڈی

جمعہ 10 اپریل 2015 20:31

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خا ن کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقہ کی معروف سماجی شخصیت عصمت اللہ خان دستی آف یونین کونسل ملازئی ٹانک کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت پی پی پی کا عوام کی پسندیدہ جماعت ہونے کا منہ بولتاثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب مرکززور صوبے میں پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ایسے حالات میں علاقہ کی معروف سماجی شخصیت عصمت اللہ دستی ملازئی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمو لیت کا میں اپنے ساتھیوں، عہدیداروں اور پارٹی ورکروں کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں پی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عصمت اللہ دستی نے یونین کونسل ملازئی میں ماضی میں متعدد فلاحی کام سرانجام دئے ہیں، عوامیخدمت کا جذبہ رکھتے ہیں لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یو نین کونسل ملازئی ٹانک میں ضلع کونسلر کی نشست پر یہی ہمارے امیدوار ہوں گے، اس موقع پر عصمت اللہ خان دستی نے کہا کہ میں زوالفقار علی بھٹو کا شیدائی ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جبکہ فیصل کریم خان کنڈی نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے جو جماعت عوامی ہو اور جس کے قائد ین فیصل کنڈی جیسے لوگ عوام کی عزت کرنے والے ہوں ایسی جماعت میں شمولیت ہمارے لیئے خوشی کا باعث ہے، انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام نے بھی مجھے پی پی پی میں شمولیت کا مشورہ دیا اب میرا ور میرے ساتھیوں کا جینا مرنا پی پی پی کے ساتھ ہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں