ڈیر ہ اسماعیل خا ن،ضلعی انتظامیہ نے مسائل سے آنکھیں پھیر لیں‘ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 20:32

ڈیر ہ اسماعیل خا ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)ضلعی انتظامیہ نے مسائل سے آنکھیں بندکرلیں‘ہزاروں نفوس پرمشتمل ڈیال روڈکی نکاسی کے دونوں نالے گندسے اٹ گئے‘نکاسی کاگنداپانی جابجاسڑک پرپھیل گیا‘گندگی کے بڑے بڑے ڈھیرلگ گئے‘مچھروں کی بھرمار‘بدبوپھیل گئی‘آمدورفت کے راستے بندہوگئے۔شہریوں کوسخت مشکلات کاسامنا۔

اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ ‘ڈسٹرکٹ کونسل اورمیونسپل کمیٹی کیخلاف احتجاج کافیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مسائل سے آنکھیں بندکرلی ہیں۔ہزاروں نفوس پرمشتمل ڈیال روڈکی آبادی کے دومین نالے گندسے بھرچکے ہیں جسکی وجہ سے جابجانکاسی کاگنداپانی سڑک پرٹھہراہواہے۔جسکی وجہ سے اہلیان علاقہ اورطلباء وطالبات کاگزرنامحال ہے۔

(جاری ہے)

گندگی کے بڑے بڑے ڈھیرلگ چکے ہیں جسکی وجہ سے ہرطرف بدبوہی بدبوہے گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے۔مچھروں کی وجہ سے لوگوں کاجیناحرام ہوچکاہے۔گندے پانی کی وجہ سے ڈیال روڈجابجاٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔آمدورفت کے راستے بندہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کوان مسائل کے حوالے سے بارہاآگاہ کیاگیاہے لیکن انتظامیہ نے نالوں کی مکمل صفائی اورگندگی کوصاف کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ‘ڈسٹرکٹ کونسل اورمیونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کیخلاف احتجاج کافیصلہ کیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں