ڈیرہ اسماعیل خان،کرنٹ لگنے سے ایک عورت جاں بحق

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء)ڈیرہ شہرمیں بجلی کاکرنٹ لگنے سے ایک عورت جاں بحق ہوگئی‘جبکہ کڑی خیسورکے قریب ہوٹل کاسلنڈرپھٹنے سے ہوٹل کامالک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہرمیں بجلی کاکرنٹ لگنے سے ایک عورت جاں بحق ہوگئی جبکہ یونین کونسل کڑی خیسورکے علاقہ سپرنمبرتین پرپشتون ہوٹل کاسلنڈراچانک دھماکے سے پھٹ گیاجس سے ہوٹل کامالک محمدلقمان زخمی ہوگیا۔جسکوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں