اُردو پوائنٹ پاکستان ڈیرہ اسماعیل خانڈیرہ اسماعیل خان کی خبریںخیبرپخونخواہ میں30مئی کومنعقدہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں ..

خیبرپخونخواہ میں30مئی کومنعقدہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کوشدیدمشکلات کاسامنا

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء )خیبرپخونخواہ میں30مئی کومنعقدہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کوشدیدمشکلات کاسامنا‘نت نئی شرائط کی وجہ سے امیدوارسرکاری دفاترمیں دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگے۔سیکورٹی خدشات کی بناء پرکینٹ ایریامیں عام شہریوں کے داخلے پربغیرانٹری کے پابندی کی وجہ سے پروآاوردیگردیہاتوں کے امیدواراپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے مسائل کاشکارہوگئے ہیں۔

ضلع کچہری میں بیان حلفی پانچ روپے بلیک میں فروخت ہونے لگاہے‘بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی اورسہ فریقی اتحادسمیت دیگرمقامی گروپس نیرابطہ عوام مہم تیزکردی۔اصل مقابلہ پی ٹی آئی اورسہ فریقی اتحادمیں متوقع ۔تفصیلات کے مطابق 30مئی کوصوبہ خیبرپختونخواہ میں جماعتی بنیادوں پربلدیاتی الیکشن منعقدہورہے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی ہورہے ہیں۔

نت نئی شرائط کی وجہ سے امیدواروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکے فرائض ڈپٹی کمشنرڈیرہ جبکہ ریٹرننگ آفیسرزکے فرائض اسسٹنٹ کمشنرز‘محکمہ مال‘فنانس‘پوسٹ آفس ‘ایریگیشن‘زراعت ‘پولیس سمیت دیگرمحکموں کے افسران سرانجام دے رہے ہیں۔امیدوارکے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ آج 17اپریل ہے۔امیدوارکوکاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے محکمہ ایکسائز‘واپڈا‘انکم ٹیکس‘پبلک ہیلتھ‘ریونیو‘پولیس ودیگرمحکموں سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرناہوتی ہے۔

بیان حلفی ضلع کچہری سمیت دیگرمقامات پرتیس روپے کی بجائے پانچ سوروپے میں بلیک پرفروخت ہورہاہے۔جبکہ کاغذات نامزدگی کے اندرہی بیان حلفی کاخانہ موجودہے جس پرامیدواردستخط کرنے کاپابندہے۔کینٹ ایریا میں عام شہریوں کے داخلے پربغیرانٹری پابندی کی وجہ سے وہاں ڈی سی دفترمیں قائم ریٹرننگ آفیسرزکے پاس امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں امیدواروں کوسخت مشکلات کاسامناہے۔بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی اورسہ فریقی اتحادسمیت دیگرمقامی گروپس کے امیدوارمختلف علاقوں میں سرگرم ہیں اورعوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے ۔تاہم توقع ہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی اورسہ فریقی اتحادکے درمیان معرکہ آرائی ہوگی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مزید خبریں