عوام کو بیچنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں عوام مسترد کردیں گے، سردار گل خان اکاخیل

پیر 20 اپریل 2015 17:01

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) یونین کونسل حسام سے کی ویلج کونسل سگو سے جنرل کونسلر کے امیدوار سردار گل خان اکاخیل نے کہا ہے کہ عوام کو بیچنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں عوام مسترد کردیں گے، کل تک ہمارے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں ہمارے مسائل میں اضافہ کیا اور یہی وجہ ہے ہم نے خان خوانین کو میدان میں لانے کے بجائے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کاظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم میں اظہار خیال کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں نکاسی آب کا نالہ پشہ پل کے مقام پر گذشتہ کئی سالوں سے بند ہے جس کو کھلوانے کے لیئے عوامی نمائندوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا اسی طرح دیگر متعدد بنیادی مسائل بھی عوامی نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے عوام کی زندگی کو اجیرن بنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوکر میں علاقہ کی تقدیر بدل دوں گا، انہوں نے کہا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ میرے قول و فعل سے قوم کو شرمندگی نہیں ہوگی اور میرے ووٹرز میرے چناؤ پر فخر کریں گے،

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں