بے نظیر بھٹو نے خوا تین کے حقوق کی خا طر ہر محا ذ پر آواز بلند کی، بھٹو خاندا ن کی جمہور یت کیلئے قر با نیا ں رائیگا ں نہیں جا ئیں گی

پیپلز پارٹی وومن ونگ کی صو با ئی جنر ل سیکرٹری شا زیہ طماس کا کنونشن سے خطاب

پیر 20 اپریل 2015 17:01

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کی صو با ئی جنر ل سیکرٹری شا زیہ طماس نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے خوا تین کے حقوق کی خا طر ہر محا ذ پر آواز بلند کی بھٹو خاندا ن جمہور یت کی خا طر جو قر با نیا ں دیں ہیں وہ رائیگا ں نہیں جا ئیں گی ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے وومن کی زیر نگرانی بلدیا تی الیکشن کے حوالے سے کنونشن میں خطا ب کے دوران کیا اس موقع پر صو با ئی صدر نگہت اورکزئی ، ڈویژنل صدر مریم میانخیل ، ڈپٹی جنر ل سیکرٹر ی سنجیدہ یو سف ، سا بق ایم پی اے مظہر جمیل خا ن علیزئی ، نیلو فر اور طاہر ہ بی بی نے بھی خطا ب کیا کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے شا زیہ طما س نے کہا کہ پیپلز پارٹی غر یبو ں ، مزدورو ں اورکسا نو ں کی جما عت ہے ، قائد عوام شہید زوالفقاع علی بھٹو نے اس ملک کے مظلوم، غریب اور بے یارو مددگار طبقہ کو زبان دی اور انہیں اپنے حقوق فراہم کئے، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اشرافیہ ہمیشہ پی پی پی سے خائف رہا ، انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے خوا تین کے حقوق کی خا طر ہر محا ذ پرآواز بلند کی بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتو ن تھی جنہیں پاکستان کی وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا اس موقع پر مریم میانخیل نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ میں چےئر پر سن فر یا ل تالپور صو بائی صدر نگہت اورکزئی اور صو با ئی سیکرٹر ی شا زیہ طما س کا شکر یہ ادا کر تی ہو ں جنہوں نے مجھے ڈویژنل صدر کے عہد ے کیلئے نامزد کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور آگے بھی جا ری رکھیں گے ہم نے خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر نا ہمار ی سب بڑی کامیا بی ہے ہمارے لئے یہ خو شی کی بات ہے کہ مر کزی اور صو با ئی قیا دت نے اس عہدہ کیلئے میرا انتخا ب کیا ہے یہ ذمہ داری کا کا م میں انشا ء اللہ پور ی دیانتداری اور ایمانداری سے پارٹی کیلئے کام کرونگی میر ے در وازے ہر وقت پارٹی کے جیا لے خواتین کیلئے کھلے ہیں

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں