ڈیرہ اسماعیل خان ،یارک میں 3 مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ہفتہ 25 فروری 2017 21:41

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) علاقہ یارک میں تین مسلح ملزمان نے عطاء اللہ نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، یارک پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق یارک میں عطاء اللہ ولد عنایت اللہ سکنہ یارک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، تھانہ یارک میں مقتول کے بھائی انعام اللہ نے اس واقع کی دعوی داری عطاء اللہ پر کی ہے اور کہا کہ عطاء اللہ نے دیگر ملزمان فضل اور امان اللہ سکنہ یارک کی ایمائ پر یہ قتل کیا وجہ تنازعہ خواتین پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں