ڈیرہ اسماعیل خان ،ْ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

اتوار 26 فروری 2017 16:11

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) تھا نہ پروآ کی حدود میں علاقہ گھونسر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ،ورثاء کا واقعہ کے خلاف احتجاج ،ْ روڈ بلاک کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں گھونسر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ثقلین ولد مختیار ،علی رضا ولد بشیر اور جمیل ولد رمضان کو قتل کردیا ۔اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کے خلاف مقتول کے ورثا ء نے گھونسر روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل قتل ہونے والے افراد کے والد بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے تھے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں