ڈیرہ اسماعیل خان ،ْچنگ چی رکشہ کے تصادم میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور جاں بحق

اتوار 26 فروری 2017 16:11

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) قریشی موڑ کے قریب ٹرالر اور چنگ چی رکشہ کے تصادم میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور جاں بحق،جاں بحق رکشہ ڈرائیور کوریسکیو1122نے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں قریشی موڑ کے قریب چنگ چی رکشہ اور ٹرالر کے تصادم میں رکشہ ڈرائیور کفایت اللہ سکنہ کٹ شہانی موقع پر جاں بحق ہوگیااور رکشہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ،واقعہ کی اطلاع پر 1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال پہنچاء دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں