ڈیرہ اسماعیل خان ،ْنامعلوم وجوہات کی بناء پر دو افراد نے فائرنگ کر کے محمد اعجاز کو قتل کر دیا

اتوار 26 فروری 2017 16:11

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2017ء) موضع پھیرو میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر دو افراد نے فائرنگ کر کے محمد اعجاز کو قتل کر دیا ،چودھوان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کے موضع پھیرو میں دو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اعجاز ولد عطاء محمد سکنہ جاوے والی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،چودھوان پولیس نے مقتول کے بھائی غلام عباس کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزما ن کیخلاف 302/34ppcکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں