واقعہ گھونسر ، سی ٹی ڈی پولیس پر وآنے کالعدم تنظیم کی3 ملزمان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت ،مقدمہ درج کرلیا

پیر 27 فروری 2017 20:12

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) گھونسر کے قریب تہرے قتل کے واقعے کی رپورٹ علی رضا کے والد بشیر حسین کی مدعیت میں سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کیخلاف دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کر لی ،جاں بحق ہونیوالے تینوں افراد کی نماز جنازہ سیکورٹی کے سخت پہرے میں ادا کر دی گئی ،پولیس کے ملزمان کے گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے ،متعدد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآکی حدود میں واقع علاقہ گھونسر میں اتوار کے روز موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ثقلین ولد مختیار ،علی رضا ولد بشیر اور جمیل ولد رمضان کو قتل کر دیا گیا ،اس واقعہ کی رپورٹ سی ٹی ڈی پولیس نے مقتول علی رضا کے والد بشیر حسین کی مدعیت میں کا لعدم تنظیم کے اقبال ،کاشف اور اسلم کے خلاف 302/34-7ATAکے تحت مقدمہ درج کر لیا،جاں بحق ہونیوالے تینوں افراد کی نماز جنازہ سیکورٹی کے سخت پہرے میں ادا کر دی گئی ،واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی پولیس اور پروآ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران پولیس نے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جنکو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں