تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی‘ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے‘قمرالزمان کائرہ

پیر 15 دسمبر 2008 15:26

ڈنگہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔15دسمبر 2008 ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری قمرالزمان کائرہ ڈنگہ میں نو روز قبل آگ سے جل کر ہلاک ہونے والے خاندان کے 6افراد جس میں پانچ بچے اور ان کی والدہ رضوانہ شامل تھے کے گھر گئے اور متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا انہوں نے لواحقین کو اپنی طرف سے ایک لاکھ روپیہ مالی امداد دینے کا اعلان کیا-اس موقع پر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ڈنگہ کا نادرا آفس آن لائن کرایا جائے گا-ایمبولینس اور فائربریگیڈ کی پوسٹ کا بھی بندوبست کیا جائے گا-بہت جلد سوئی گیس ڈنگہ شہر کے ہر گلی کوچے کے علاوہ ارد گرد کے دیہاتوں تک بھی پہنچائی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت تیل کی قیمتیں مزید کم کر رہی ہے جب تیل 147روپے فی بیرل تھا تو اس وقت حکومت روزانہ ایک ارب روپیہ کا خسارہ برداشت کرتی رہی ہے اور یہ خسارہ صرف ٹیکسوں کی مد سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے ڈیزل کی مانگ زیادہ ہے اور باہر سے منگوانا پڑتا ہے جبکہ پٹرول کی مانگ کم ہے ہماری حکومت بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے روزگار مہیا کررہی ہے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے زراعت کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پیداوار اچھی ہو جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا دیہاتی فیڈر سے منسلک ڈنگہ کے شہری حصہ کو الگ کرنے کیلئے نیا فیڈر کھول رہا ہے-

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں