رانا ثنا اللہ نے استعفیٰ نہیں دیا تو میں مستعفی ہو جاؤں گا ،رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 3 دسمبر 2017 14:02

رانا ثنا اللہ نے استعفیٰ نہیں دیا تو میں مستعفی ہو جاؤں گا ،رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود
ڈنگہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03دسمبر 2017ء ) :مسلم لیگ ن کے ایک اور صوبائی رکن اسمبلی نے رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بغاوت کا اعلان کر دیا ۔مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی طارق محمود نے را نا ثنا اللہ کے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کو قادیانیوں کے حق میں بیان دئیے جانے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مسلم لیگ کے اندر اور باہر سے رانا ثنا اللہ کے استعفے کے لیے آوازیں بلند کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومتی ارکان بھی اس حساس معاملے میں رانا ثنا اللہ کے مخالف نظر آتے ہیں ۔متعدد اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کے پاس جمع کروا رکھے ہیں ۔ان حالات میں ایک اور ن لیگی ایم پی اے نے بھی رانا ثنا اللہ کے مستعفی نہ ہونے پر استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی۔مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 113 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے عید میلادالنبیؐ کیلئے نکالی جانے والی ریلی کے دوران جامع مسجد عیدگاہ ڈنگہ کے امام مولانا طاہر رضا سے وعدہ کیا کہ اگر پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ 3 دسمبر تک مستعفی نہ ہوئے تو وہ نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں