انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،قمر زمان کائرہ

اتوار 20 جنوری 2013 20:58

ڈنگہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری۔2013ء) وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کومل کر ملک کو دہشتگردی کے گرداب سے نکالنا ہوگا ۔ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈنگہ میں جلسے سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر امن و محبت کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، نوازشریف اور ڈاکٹر طاہرالقادری شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ آئندہ انتخابات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مقررہ وقت پر ہوں گے۔ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہوگی۔ موجودہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں