کشمیر پالیسی تمام جماعتوں کی مشاورت سے بنائی جائے گی ، مسئلہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہو گا، قمر الزمان کائرہ

منگل 23 ستمبر 2008 16:55

ڈنگہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین3 2ستمبر2008 ) پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی صورت حال انتہائی خراب ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم گیلانی معیشت کی تیزی کے لئے کوشاں ہیں اور ان کے بیرونی دورے بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے وہ گزشتہ روز یہاں افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

خود کش حملہ آور کا کوئی مذہب نہیں ہے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنا کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا ۔ چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری پارٹی پنجاب حکومت کے مینڈنٹ کو تسلیم کرتی ہے ۔ گورنر پنجاب کے بیانات کے بارے میں کہا کہ وہ جذباتی بیانات ہیں اور دونوں طرف سے ہو رہے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں ہے بیرونی قرضے اتارنے کے لئے بھی ہماری حکومت پوری طرح کوشاں ہے ۔ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی مجبوری کی حالت میں کیا گیا ہے ہمیں معلوم ہے کہ عوام اس کو پسند نہیں کررہی لیکن مجبوری تھی یہ وہ فیصلے ہیں جو پچھلی حکومت نے کئے اور ہمیں کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں